کابل(شِنہوا) افغانستان کی نگراں حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلام آباد میں نئی حکومت کے قیام کے ساتھ پاکستان کے ساتھ مزید بہتر اور قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔
طلوع نیوز ٹی وی چینل کے مطابق افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں انتخابات اور نئی حکومت کے قیام کے بعد حالات اور تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ افغان عبوری انتظامیہ کے وزیر خارجہ نے دونوں ہمسایہ ممالک کے عوام کی کمزور معیشت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بہتر تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے مفادات کو پورا کریں گے۔