اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان نے چین کے تائیوان خطے کے بارے میں اپنے دیرینہ موقف کا اعادہ کرتے ہوئےایک بار پھر ’’ایک چین‘‘ پالیسی کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اعادہ وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعہ کو اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران لائی چھنگ تی کے بلومبرگ کو ایک حالیہ انٹرویو میں "تائیوان کی آزادی" کے موقف پر شِنہوا کو جواب دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ تائیوان کے بارے میں ہماری پالیسی مستقل اور اصولی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم ون چائنہ پالیسی پر کاربند ہیں اور تائیوان کو عوامی جمہوریہ چین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ سمجھتے ہیں۔
لائی چھنگ تی اس وقت چین کے علاقے تائیوان کے نائب رہنما ہیں اور اگلے سال جنوری میں تائیوان کی قیادت کے انتخاب میں ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے امیدوار بھی ہیں۔