• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستان کا فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا مطالبہتازترین

May 02, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیراکرم نے سلامتی کونسل سے فلسطین کے لئے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی درخواست پر نظر ثانی اور اس کی توثیق کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت سے فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والی تاریخی ناانصافی دور اور دو ریاستی حل کے قیام کی راہ ہموارہوگی۔ امریکہ نے 18 اپریل کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کے لیے جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کرانے کی مجوزہ قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔