• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستان۔ چین زرعی تعاون کے لئے جامعات پلیٹ فارم فراہم کر نے میں مصروف عملتازترین

May 06, 2023

لان ژو (شِنہوا) چین اور پاکستان کی یونیورسٹیزنے حالیہ برسوں میں زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں وسیع تر تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کو وسیع پلیٹ فارم فراہم ہوا ہے۔

لان ژو یونیورسٹی کے صدر یان چھن ہوا نے کہا کہ "لان ژو یونیورسٹی نے خشک زمین پر بارش پر منحصر زراعت اور ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے سلسلے میں یو این ای پی کے ساتھ تعاون کا ایک سلسلہ قائم کیا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ نیا کاشتکاری نظام بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) میں حصہ لینے والے متعدد ممالک کو منتقل کردیا گیا ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

یونیورسٹی الائنس آف دی بیلٹ اینڈ روڈ کی بنیاد 2015 میں اندرون اور بیرون ملک کی 47 یونیورسٹیز نے مشترکہ طور پر رکھی تھی جس کا مقصد رکن اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنا کر علاقائی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنا تھا۔

پاکستان میں بابا گرونانک یونیورسٹی کے صدر محمد افضل نے کہا کہ یونیورسٹی نے تکنیکی تبادلے، ٹیلنٹ کی تربیت اور مشترکہ لیبارٹریزکے ذریعے زرعی تعاون کو مضبوط بنانے کی غرض سے متعدد چینی یونیورسٹیزاور اداروں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

محمد افضل نے کہا کہ پاکستان اور صوبہ گانسو  آب و ہوا،  زرعی پیداوار کے طریقوں وغیرہ میں بہت مماثلت رکھتے ہیں۔ ہم نے زرعی ٹیکنالوجی میں لان ژو یونیورسٹی کے ساتھ گہرا تعاون برقرار رکھا ہے۔  لان ژو یونیورسٹی کی فیکلٹیز اور طلبا تکنیکی رہنمائی فراہم کرنے کے لئے پاکستان گئے ہیں۔

رواں سال بی آر آئی کی دسویں سالگرہ ہے۔ لان ژو یونیورسٹی کے کالج آف ایکالوجی کے پروفیسر لونگ روئی جن کی نظر میں یونیورسٹیز نے چین -  پاک زرعی تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔

لان ژو یونیورسٹی نے پاکستانی یونیورسٹیز کے ساتھ ٹھنڈے پانی کی مچھلی کی ثقافت، صاف توانائی اور  زرعی مشینری کے ساتھ ساتھ فوڈ پروسیسنگ میں تعاون کیا ہے۔ گانسو کا سبز ترقیاتی طریقہ کار پاکستان کو تجربات فراہم کر سکتا ہے۔

ایک پاکستانی ڈاکٹریٹ محمد علی رضا حال ہی میں چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو کے شہر ژانگے میں واقع پانی کی بچت کرنے والے زرعی تحقیقی اسٹیشن میں اناج اور پھلی کے انٹر کراپنگ سسٹم میں پلاسٹک ملچ  اور ڈرپ آبپاشی کے استعمال پر ایک تجربہ کر رہے ہیں۔

رضا نے کہا کہ میں تحقیق کے بارے میں پرجوش ہوں۔ میرا مطالعہ چین میں خشک کاشتکاری اور سہولت زراعت سے متعلق ہے اور میں مستقبل میں پاکستان میں متعلقہ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا منتظر ہوں۔

گانسو اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کی جا نب سے 2022 میں پاکستان کی ایک یونیورسٹی کے ساتھ جدید زرعی ٹیکنالوجی کی تبدیلی اور اہلکاروں کی تربیت کے منصوبوں میں تعاون کے لیے ایک یادداشت پر دستخط کے بعد 33سالہ رضا اپنی پوسٹ ڈاکٹریٹ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے گانسو اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز آئے تھے۔

گانسو اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے سربراہ ما ژونگ منگ نے کہا کہ بی آر آئی زرعی تعاون میں مسلسل پیشرفت دیکھی گئی ہے اور اسے زرعی ٹیکنالوجی، اہلکاروں کے تبادلے اور زرعی پالیسی کے شعبے میں مزید ترقی دی جائے گی۔