• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستان اور چین کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں،چینی وزیر دفاعتازترین

May 08, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے سٹیٹ کونسلر اور قومی دفاع کے وزیر لی شانگ فو نے بیجنگ میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی

پیر کو ہونے والی ملاقات میں چینی وزیر دفاع  لی نے کہا کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات چین اور پاکستان کے تعلقات کا ایک اہم حصہ ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں سمیت دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

لی نے کہا کہ دونوں ممالک کی افواج کو تبادلے کے نئے شعبوں کو وسعت دینے سمیت تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنی چاہئیں اور دونوں ممالک اور خطے کے سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اس موقع پر کہا کہ پاک بحریہ، چینی بحریہ کے ساتھ قریبی تعاون کا طریقہ کار قائم کرنے، عملی تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے اور مشترکہ طور پر علاقائی سلامتی و استحکام کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔