• Dublin, United States
  • |
  • May, 19th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز جنوب اور جنوب مشرقی ایشیاء مینگو نیٹ ورک میں شامل ہوگئیتازترین

September 01, 2022

کنمنگ(شِنہوا) پاکستان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز باضابطہ طور پر جنوب اور جنوب مشرقی ایشیاء مینگو نیٹ ورک میں شامل ہوگئی، جس کے بعد  جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا مینگو نیٹ ورک کے ارکان کی تعداد 20ہوگئی ہے۔

اجلاس کے دوران پاکستان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز، ملائیشیا انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، نیپال مادیش یونیورسٹی آف ایگریکلچر اور گوانگشی یونیورسٹی نے مینگو نیٹ ورک میں نئے ارکان کے طور پر شمولیت اختیار کی۔جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا مینگو نیٹ ورک کا پہلا سالانہ اجلاس 27سے28اگست تک چین کی ہواپھنگ کاونٹی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں 11 قومی تحقیقی اداروں، یونیورسٹیوں اور ایک بین الاقوامی تنظیم سے تعلق رکھنے والے 70 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا مینگو تعاون  نیٹ ورک 2021 میں قائم کیا گیا تھا، جس  میں چین، بنگلہ دیش، کمبوڈیا، ایران اور دیگر ممالک اور جنوبی ایشیا تنظیم  برائے علاقائی تعاون کے زرعی مرکز کے اراکین شامل ہوئے ۔

اپنے قیام کے بعد سے، نیٹ ورک نے  مختلف ممالک کے آم کی فصل کے محققین کے درمیان تبادلوں اور افہام و تفہیم کو فروغ دیتے ہوئے، سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں اور اہلکاروں کے تبادلے کو مستحکم کیا  اور مشترکہ طور پر آم کی صنعت کی صحت مند ترقی کو فروغ دیا۔

جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا مینگو نیٹ ورک کی سالانہ کانفرنس کے آؤٹ ڈورانسپیکشن کا مقام۔(شِنہوا)

گرم علاقوں میں کاشت ہونے والا آم دنیا کا دوسرا بڑا پھل ہے جو چین، بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں ایک اہم نقد آور فصل بن چکا ہے۔یوننان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اپنے پاکستانی ہم منصب اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ یوننان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے 2014 میں خوراک پر مبنی فصلوں، نقد آور فصلوں، باغبانی فصلوں اور پودوں کے تحفظ میں تعاون کے لیے اپنے پہلے اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

جون میں، یوننان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کی جانب سے چین میں پاکستان سفارتخانے نے یوننان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے درمیان آن لائن اسٹریٹجک تعاون کے ایک نئے مرحلے پر دستخط کیے تھے۔