بیجنگ(شِنہوا)چین کےریاستی کونسلراورقومی دفاع کےوزیرلی شانگ فونےمنگل کو بیجنگ میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران لی شانگ فونےکہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان سدا بہارسٹرٹیجک تعاون پرمبنی شراکت داری اور مضبوط دوستی قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو تمام شعبوں میں قریبی تعاون کو فروغ دینا چاہیے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل پر مبنی قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کرنی چاہیے۔
لی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی فضائی افواج کو مشترکہ مشقوں کے ذریعے اپنی باہمی تعاون کی صلاحیت کو بڑھانا چاہیے۔
اس موقع پرپاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل ظہیراحمد بابرنےکہا کہ پاک فضائیہ چین کے ساتھ جنگی اورساز و سامان جیسے شعبوں میں تبادلوں کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہے تاکہ بدلتے ہوئے علاقائی سلامتی کے چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لیے مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔