بیجنگ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے اداراہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کے ایک عہدیدارنے کہا کہ 2030 تک پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کے ایجنڈے کے حصول میں بہتر نتائج کے لیے برکس ممالک اور دیگر کے درمیان تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں، چین میں اداراہ برائے خوراک و زراعت کے نمائندے کارلوس واٹسن نے برکس کی جنوب جنوب تعاون (ایس ایس سی) کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پراہمیت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کے لیے چین ترقی پذیر ممالک کی حمایت کے لیے صف اول میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی جی ڈی پی کے ایک چوتھائی اور دنیا کی 42 فیصد آبادی کے ساتھ، برکس دوسرے ممالک کو اپنی طرف متوجہ کررہا ہےایس ڈی جیز کو بروقت حاصل کرنے کے لیے ان ممالک کے درمیان تعاون کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں 15ویں برکس سربراہی اجلاس کے بینرزلگے ہوئے ہیں۔(شِنہوا)
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں جاری 15ویں برکس سربراہی اجلاس کو سراہتے ہوئے واٹسن نے ایس ڈی جیز کے حصول کی جانب پیش رفت تیز کرنے میں ایس ایس سی کے اہم کردار پر زور دیا، اور اسے "سائنس، ٹیکنالوجی وجدت ،علم کے اشتراک تک رسائی بڑھانے نیزصلاحیت کی تعمیر کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے درمیان یہ تعاون زرعی ترقی، خوراک وغذائی تحفظ، دیہی ترقی اور غربت میں کمی کی کوششوں کو تیز رکنے کے لیے ایک کلیدی طریقہ کار کے طور پر کام کر سکتا ہے۔