• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

وزن کم کرنے والی ادویات معدے کی بیماریوں کا باعث ہیں:تحقیقتازترین

October 06, 2023

لاس اینجلس(شِنہوا) ایک نئی تحقیق کے مطابق وزن میں کمی کے لیے عام ادویات استعمال کرنے  والے افراد کو معدے کی خرابی، لبلبے کی سوزش اور آنتوں میں رکاوٹوں جیسے نظام ہضم  کے سنگین مسائل کا زیادہ خطرہ ہو سکتا ہے۔

گلوکاگان- لائک  پیپٹائڈ ون (جی ایل پی- ون) کیمیائی مادہ  ذیابیطس کے علاج کے لیے منظور شدہ ادویات ہیں جو حال ہی میں وزن میں کمی کے لیے بھی استعمال کی جارہی ہیں۔

جے اے ایم اے میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے لیے، یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے محققین نے ڈاکٹروں کی جانب سے تجویز کردہ ادویات کے ڈیٹا بیس سے 1کروڑ60لاکھ  سے زیادہ انشورنس دعووں کے بے ترتیب نمونے کی جانچ کی جو کہ امریکہ میں تمام بیرونی مریضوں کے نسخوں کا تقریباً 93 فیصد ہے۔

محققین نے طبی ترتیب میں وزن میں کمی کے لیے استعمال ہونے والے گلوکاگان- لائک  پیپٹائڈ ون کی وجہ سے معدے پر پڑنے والے منفی اثرات کا جائزہ لیا۔

محققین نے معلوم کیا کہ لائک  پیپٹائڈ ون  کے استعمال سے لبلبے کی سوزش، آنتوں میں رکاوٹ اور معدے کی بیماریوں میں اضافے کا تعلق موجود ہے۔