• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

وزیراعظم شہبازشریف 4 سے 8 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے:چینی ترجمانتازترین

May 31, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ کی دعوت پرپاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف 4 سے 8 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

 وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کوروزانہ کی  پریس بریفنگ میں بتایا کہ رواں سال نئی پاکستانی حکومت کے قیام کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ صدر شی جن پھنگ، وزیراعظم لی چھیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی پاکستانی وزیر اعظم سے  الگ الگ ملاقات اورمذاکرات کریں گے، جس کے دوران دو طرفہ تعلقات اور مسائل پر تفصیلی  تبادلہ خیال اورباہمی دلچسپی کے اموراورچین پاکستان تعلقات میں مستقبل کی پیش رفت کے لائحہ عمل وضع کریں گے۔

 ماؤ ننگ نے  مزید کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف بیجنگ کے علاوہ گوانگ ڈونگ اور شانشی کے صوبوں کا بھی دورہ کریں گے۔