• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

وزیراعظم کا بلوچستان کی ترقی کیلئے گوادر بندرگاہ کی اہمیت پر زورتازترین

March 30, 2023

اسلام آ با د (شِنہوا) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ملک کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے اور اس سلسلے میں گوادر بندرگاہ بہت اہمیت کی حامل ہے۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قانون ساز اسلم بھوتانی سے ملاقات میں  شہباز شریف نے کہا کہ گوادر ضلع چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے فریم ورک کے تحت ہونے کی وجہ سے بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

گوادر سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی  کے رکن بھوتانی نے وزیراعظم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں ضلع میں ہونے والی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے وزیر اعظم کو  گوادر میں جاری ترقیاتی کاموں بارے بھی بریفنگ دی۔