کمپالا(شِنہوا)یوگنڈا کی وزارت صحت نے ملک کے وسطی علاقے میں مہلک ایبولا وائرس پھیلنے کا اعلان کیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق ایک شخص کو ایبولا کی علامات ظاہر ہونےکے بعد 15 ستمبر کو موبیندے ریجنل ریفرل ہسپتال داخل کرایا گیا اور 19 ستمبر کو اس کی موت ہو گئی۔
مقامی کمیونٹی کی جانب سے نامانوس بیماری کے باعث لوگوں کی اموات کی اطلاعات موصول ہونےکے بعد 6 دیگر اموات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
گزشتہ ماہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پڑوسی ملک عوامی جمہوریہ کانگو(ڈی آر سی) میں ایبولاکیس کا اعلان کیے جانے کے بعد یوگنڈا نے اپنی مغربی سرحد پر نگرانی کے عمل کو تیزکر دیا ہے۔ وزارت نے بتایا کہ 21 سرحدی اضلاع میں بیماری کے پھیلاؤ کا خطرہ زیادہ ہے۔
گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران یوگنڈا میں 5 سے زائد مرتبہ ایبولا وائرس کی وباء پھیل چکی ہے جن میں سےزیادہ تر کیسز عوامی جمہوریہ کانگو کے قریب واقع مغربی خطوں سے سامنے آئے ہیں۔