• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ورلڈ یونیورسٹی گیمز کی افتتاحی تقریب نے امن اور دوستی کا پیغام دیا:افتتاحی تقریب کے چیف ڈائریکٹرتازترین

July 29, 2023

چھینگڈو (شِنہوا) 31ویں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کی افتتاحی تقریب کے چیف ڈائریکٹر چھین ویی یا نے کہا ہے کہ اس تقریب نے دنیا بھر کے نوجوانوں کو چینی کالج کے طلباء کے نوجوان جذبوں سے متعارف کرایا ہے۔ افتتاحی تقریب میں "پانڈا" کی شرکت کے ذریعے، چھین نے کہا کہ ان کی ٹیم امن کا مطلب بتانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیچھوان ایک طلسماتی سرزمین ہے جو بہت زیادہ  ترغیب اور وسائل فراہم کرتی ہے۔ دیوہیکل پانڈے پوری دنیا میں دوستی کے سفیر ہیں اور ان کی افتتاحی تقریب میں شرکت لازمی تھی۔'چہرے کی تبدیلی' کی پرفارمنس، جس میں پرفارمرز نے 12 بار چہرہ تبدیل کیا یہ بھی بہت شاندار ہے جو، چینی اوپیرا کلچر کو ظاہر کرتا ہے۔ چھین نے ایتھلیٹس  کے شو بروکیڈ  کے ساتھ مارچ  کے حوالے سے کہا کہ یہ چین کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی مخصوص خوبصورتی کا اظہار ہے۔