بیجنگ(شِنہوا) ہونڈوراس کے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کی کل تعداد 182 ہو گئی ہے، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ گوئٹے مالا بھی دنیا کا رجحان دیکھتے ہوئے جلد صحیح انتخاب کرے گا۔ اس سوال پر کہ ہونڈوراس کے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد،گوئٹے مالا اب وسطی امریکہ میں واحد ملک رہ گیا ہے جس کا چین کے ساتھ کوئی رسمی تعلق نہیں ہے ماؤ نے کہا کہ ہنڈوراس کے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک چین کا اصول عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے اور یہ عوام کی امنگوں اور دنیا کے رجحان کی نمائندگی کرتا ہے اور کوئی طاقت اس رجحان کو روک نہیں سکتی۔
ترجمان نے کہا کہ تائیوان کی آزادی کے لیے علیحدگی پسندوں کی کوششیں چینی قوم کی مرضی اور مفادات کے خلاف ہے اور تاریخ کے رجحان کے خلاف ہے۔ جسے کہیں بھی پذیرائی نہیں ملے گی۔