• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ڈونیٹسک کے علاقے میں روسی حملےمیں11افراد ہلاک :یوکرینتازترین

January 07, 2024

کیف(شِنہوا)یوکرین میں ڈونیٹسک کے علاقے میں روسی میزائل حملے میں کم سےکم 11 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

علاقے کے سربراہ وادیم فلاشکن نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ روس نے پوکروسک شہر اور اس کے پڑوسی گاؤں ریونے پر ایس 300 میزائلوں سے گولہ باری کی۔

شہر کےہنگامی صورتحال کے ادارے  کاکہنا ہے کہ گولہ باری سے پوکروسک میں دو نجی مکانات تباہ جبکہ ایک  مکان ریون میں تباہ ہوا جہاں امدادی کارروائیاں کی جاری ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی افواج نے پوکروسک کے قریب یوکرائنی ٹاسک فورس کی کمانڈ پوسٹ کو نشانہ بنایا۔