• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ٹوکیو میں سینکڑوں افرادکا تابکار پانی سمندر برد کرنے کے منصوبےکے خلاف احتجاجتازترین

May 17, 2023

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سینکڑوں افراد نے حکومت کی جانب سے تباہ شدہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے تابکاری سے آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج کیا،مظاہرین نے منصوبے کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا۔ ٹوکیو، فوکوشیما اور ناگاساکی سمیت پریفیکچرل علاقوں سے تعلق رکھنے والے مظاہرین منگل کی صبح، ٹوکیو الیکٹرک پاورکمپنی (ٹیپکو) کے صدردفتر کے سامنے جمع ہوئےاور "سمندر کو آلودہ نہ کریں،" "ماہی گیری کا تحفظ کریں" اورمستقبل کی حفاظت کریں "جیسے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے مختلف بینرز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے  جن پر "آلودہ پانی سمندر میں نہ چھوڑیں،" "سب کے لیے سمندر کو آلودہ نہ کریں،" اور "سمندر نیوکلیئر پاور پلانٹس کے لیے بیت الخلا نہیں ہیں کے نعرے درج تھے۔