ٹوکیو (شِنہوا) جاپان میں منعقدہ ایک نمائش میں چین اور جاپان کےسفارتی تعلقات کو معمول پرلانے کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر 130 سے زیادہ تصاویر کی نمائش کی گئی ۔
یہ نمائش "ہمیشہ کےہمسایہ "کے عنوان سے جون میں بیجنگ میں منعقد ہوئی اور اس کے بعد اب یہ جاپان میں منعقد ہورہی ہے۔
یہ نمائش لوگوں کے مابین رابطوں کے تبادلے کو مرکزی موضوع بناتے ہوئے منگل کو ٹوکیو کے تاگین بونکا سپیس میں شروع ہوئی۔ جوکہ چین اور جاپان کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی نسل در نسل دوستی کی خواہشات کی عکاسی کرتی ہے۔
بیجنگ میں 110 تصاویر کی نمائش کی گئی تاہم اس کے ساتھ ہی جاپان میں اس نوعیت کی نمائش کے دوران جاپانی خصوصیات کی حامل 27 تصاویر کو شامل کیا گیا ہے۔
ا ن تصاویر کو تین درجات میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ان میں 50 سال سے زائد عرصہ کے دوران چین وجاپان کے تبادلوں کی سرگرمیوں کا جائزہ، جاپانیوں کی نظر میں چین اور چینی شہر یوں کی نظر میں جاپان، نیز دونوں ملکوں کے نوجوانوں کی فوٹو گرافی کے کام شامل ہیں ۔
جاپان میں چینی سفارت خانےکے ناظم الامور یانگ یو ، سابق جاپانی وزرائےاعظم یاسو فوکودا اور یوکیو ہاتویاما نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
افتتاحی تقریب میں اپنے تہنیتی خطاب کے دوران یانگ نے کہا کہ دونوں پڑوسی ملکوں کے لیے امن، دوستی اورہر ایک کی جیت پرمبنی تعاون ہی صحیح انتخاب ہے۔