• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ٹوکیو گیمز رشوت کے مقدمے میں استغاثہ کی سابق چیئرمین کوڈھائی سال قید سزا دینے کی استدعاتازترین

February 01, 2023

ٹوکیو(شِنہوا) ٹوکیو کے استغاثہ نےجاپان کے بڑے کاروباری سوٹ ریٹیلر آوکی ہولڈنگز کارپوریشن کے سابق چیئرمین ہیرونوری آوکی کو ٹوکیو اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز میں مبینہ طور پر رشوت دینے کے الزام میں دو سال اور چھ ماہ قید کی سزا کا مطالبہ کیاہے۔

ٹوکیو ڈسٹرکٹ کورٹ میں دوران سماعت استغاثہ نےہیرونوری آوکی کو  مرکزی ملزم ٹھہراتے ہوئے سابق وائس چیئرمین اور سابق چیئرمین کے چھوٹے بھائی تاکاہیسا آوکی کے کو18 ماہ کی سزا اورسابق سینئر منیجنگ ڈائریکٹر کاتسوہیسا اویدا کو ایک سال کی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ وکیل صفائی نے معطل سزا دینے کا مطالبہ کیا کیونکہ تینوں نے گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والی پہلی سماعت میں رشوت ستانی کے الزامات کا اعتراف کیا تھا۔  عدالت 21 اپریل کو فیصلہ سنائے گی۔