• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ویتنام ، سمندری طوفان یاگی سے ہلاکتوں کی تعداد 82 ہوگئی،64 افراد لاپتہتازترین

September 10, 2024

ہنوئی(شِنہوا) ویتنام کے شمالی علاقے میں سپر ٹائفون یاگی کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 82 ہوگئی، جبکہ 64 دیگر افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

ملک کی وزارت زراعت ودیہی ترقی نے منگل کو بتایا کہ پہاڑی صوبے کاو بانگ کوسمندری طوفان سے سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے جہاں 19 افراد ہلاک اور 36 لاپتہ ہیں۔ صوبہ لاؤ کائی میں 19 افراد، ین بائی میں22 اور  کوانگ نین  صوبے میں نو افرادہلاک ہوئے ہیں۔ باقی ہلاکتیں دارالحکومت ہنوئی، ہائی فون شہر، ہوا بن، ہائی ڈونگ، لانگ سون، ٹوئن کوانگ، ہا گیانگ اور لائی چاؤ صوبوں سےرپورٹ ہوئی ہیں۔ وزارت کے آفات سے بچاؤ اور کنٹرول کے محکمے کے مطابق طوفانی ہواؤں کے ساتھ یاگی سے 48ہزار337 مکانات کو نقصان پہنچا ہے ، زیادہ تر نقصان ساحلی صوبے کوانگ نین اور ہائی فونگ شہر میں ہوا۔