• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ویتنام میں چام لوگوں کی مٹی کے برتن بنانے کی جھلکتازترین

December 10, 2022

ہنوئی (شِنہوا) ویتنام کے صوبہ بنہ تھوان کے چام لوگوں کے ہاتھ سے تیار کردہ مٹی کے برتن اپنے قدرتی مواد اور نقش و نگار کے سبب ملک میں بہت مشہور ہیں۔

چام مٹی کے برتن بنیادی طور پر گھریلو استعمال کے برتن ہیں جن میں پانی کے جگ ، چولہے اور توا ، مذہبی اور فنون لطیفہ کی اشیاء شامل ہیں۔

یہ مقامی دریا سے حاصل کردہ مٹی کی مدد سے تیار کئے جاتے ہیں۔

انہیں شکل میں ڈھالنے کے بعد دن کے وسط میں لکڑیوں کی آگ میں رکھنے سے قبل سورج تلے خشک کیا جاتا ہے۔

آگ کا مرحلہ ختم ہونے کے بعد کاریگر قدرتی نقش و نگار بنانے کے لئے جنگل کے درختوں سے حاصل کرد ہ مائع مٹی کےبرتنوں کی سطح پرچھڑکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) نے گزشتہ ماہ چام لوگوں کے مٹی کے برتن بنانے کے فن کو اپنی غیرمعمولی ثقافتی ورثہ فہرست میں شامل کیا تھا۔