ہنوئی (شِںہوا) آپ شاندار قدرتی مناظر یا روایتی مقامی ثقافتوں کے شیدائی ہیں تو ویتنام میں آپ کو آپ کی پسندیدہ منزل مل سکتی ہے۔ یہاں دن اور رات میں آپ کو ہر وقت حیرت انگیز نظارے اور سرگرمیاں ملیں گی۔
ویتنام کی کابینہ نے غیر ملکی سیاحوں کے لیے 3 ماہ کے ای ویزا کی منظوری دیدی ہے جس کے ذریعے اس خوبصورت ملک کی انفرادیت کا احساس دلانے کے لئے دنیا بھر کے سیاحوں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
ویتنام ، شمالی صوبہ ننہ بن کے قدیم قصبہ ہوا لو کا ایک نظارہ ۔(شِںہوا)
ویتنام ، وسطی صوبہ چھوانگ نام کے ضلع تائے گیانگ میں کو ٹو نسلی گروہ کے ارکان روایتی رقص پیش کر تے ہو ئےسیاحوں کا خیرمقدم کررہے ہیں۔(شِنہوا)
ویتنام ، دا نانگ کی بانا پہاڑیوں میں گولڈن برج پر سیاح چہل قدمی کررہے ہیں۔(شِنہوا)
ویتنام ، وسطی صوبہ چھوانگ نام کے ضلع ڈوئی شویان میں سیاح مائی سن افزائش گا ہ کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)