ہنوئی(شِنہوا)ویتنام کے صدر نگوین شوآن فوک نے عہدے سے استعفی دیدیا ہے اور کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام(سی پی وی) کی 13ویں مرکزی کمیٹی اور سیاسی بیورو میں اپنی رکنیت سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے "ویتنام نیوز ایجنسی" نے منگل کے روز بتایا کہ انہوں نے یہ فیصلہ اپنی ذاتی خواہش کے مطابق کیا جس کا اعلان آج ہونیوالے سی پی وی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
نگوین شوآن فوک اپریل 2021ء میں ویتنام کے صدر منتخب ہوئے تھے۔
رواں ماہ کے آغاز میں کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی 13ویں مرکزی کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس کے بعد 2 نائب وزرائے اعظم فام بنہ منہ اور وو ڈوک دام کی سی پی وی رکنیت بھی ختم کر دی گئی تھی ۔ اعلیٰ مقننہ نے ان کی برطرفی اور اس کے فوراً بعد دو نئے قائدین کی تقرری کی منظوری دی تھی۔