ہنوئی (شِنہوا) ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے 14 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
وی این ایکسپریس کے مطابق عمارت کا رقبہ 100 مربع میٹر ہے اور ٹرنگ کنہ اسٹریٹ سے تقریبا 200 میٹر کی دوری پر 2 میٹر چوڑی ایک تنگ گلی میں واقع ہے جہاں آگ بجھانے والے ٹرکوں داخلہ ممکن نہیں۔
ویتنام نیوز ایجنسی کے مطابق کرائے کی کثیر المنزلہ عمارت میں ہر منزل میں دو کمرے ہیں اور پہلی منزل الیکٹرک سائیکلوں کی فروخت اور مرمت کا کام کیا جاتا تھا۔
خبر رساں ادارے نے کہا کہ ابتدائی طور پر آتشزدگی کی وجہ الیکٹرک سائیکل میں شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔
آتشزدگی کے واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ویتنام میں رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ میں آتشزدگی اور دھماکوں کے 1 ہزار 555 واقعات ہوئے جن میں 28 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے۔