• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ٹویوٹا نے 2024 کے لیے عالمی پیداواری ہدف کم کرکے 98 لاکھ یونٹس کردیاتازترین

August 10, 2024

ٹوکیو(شِنہوا)  ٹویوٹا موٹر کارپوریشن نے 2024 کے لیے اپنے 1کروڑ 3لاکھ گاڑیوں کے عالمی پیداواری ہدف کوکم کرکے تقریباً 98 لاکھ  یونٹس کردیا ہے۔

 کیوڈو نیوز نے متعلقہ  ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ  ہدف میں کمی کا فیصلہ  چار سالوں میں  پہلی بار گزشتہ سال کے مقابلے میں پیداوار میں کمی کی نشاندہی ہے اس سے پہلے گاڑیوں کی جانچ کے اسکینڈلزاور ٹویوٹا گروپ کی جانب سے گاڑیوں کومارکیٹ سے واپس بلانے کی وجہ سے جزوی طور پر پیداوار روک دی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق جاپانی کار ساز کمپنی نے جون میں سامنے آنے والے اسکینڈل پر اپنے  تین مشہور ماڈلز، کرولا فیلڈر، کرولا آشیو اور یارس کراس کی پیداوار روک دی تھی۔  ٹویوٹا نے رواں ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ ان ماڈلز کی پیداوار ستمبر کے اوائل میں دوبارہ شروع ہو جائے گی، کیونکہ وزارت ٹرانسپورٹ نے ان کے محفوظ ہونےکی تصدیق اور کھیپ پر پابندی ختم کر دی ہے۔