• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ٹویوٹا کی دنیا بھر میں کاروں کی فروخت میں مسلسل دوسرے ماہ کمیتازترین

February 27, 2023

ٹوکیو(شِنہوا)ٹویوٹا موٹر کمپنی کی عالمی سطح پر کاروں کی فروخت میں مسلسل دوسرے ماہ کمی کے ساتھ  جنوری کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.6 فیصد کمی آئی ہے۔ ایچی پریفیکچر میں قائم ٹویوٹا موٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ مذکورہ مدت کے دوران  اس نے7لاکھ 9ہزار870کاریں فروخت کیں،کمی کی جزوی وجہ سیمی کنڈکٹرکا جاری بحران ہے۔سیمی کنڈکٹر کی کمی سے جاپان اور دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ٹویوٹا سمیت  دنیا بھر میں گاڑیاں بنانے والے ادارے مشکلات کا شکار ہیں۔پریوس ہائبرڈ اور کرولا سیڈان ماڈلز بنانے والی کمپنی نے کہا کہ اس کی بیرون ملک فروخت اس مدت میں 9.7 فیصد کم ہو کر5لاکھ 79ہزار652یونٹس رہ گئی ہے۔ٹویوٹا نے کہا کہ جنوری میں اس کی شمالی امریکہ اور چین کی بڑی مارکیٹوں میں فروخت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔