• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

وینزویلا، لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 36 ہوگئیتازترین

October 12, 2022

کراکس (شِنہوا) وینزویلا کی شمال وسطی ریاست اراگوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث  36 افراد ہلاک اور 56 لاپتہ ہو گئےہیں۔

یہ بات وزیر برائے داخلہ تعلقات، انصاف اور امن ریمیگیو سیبالوس نے اختتام ہفتہ پیش آنے والے اس واقعہ  بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کہی۔ 

انہوں نے کہا کہ وینزویلا کی حکومت نے متاثرہ علاقے میں 300 ٹن خوراک اور پانی تقسیم کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور امدادی محکمہ کے 3 ہزار سے زائد ارکان، شہری تحفظ کی ایجنسی اور بولیویا کی قومی مسلح افواج کو بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

قبل ازیں نائب صدر ڈیلسی روڈریگوز نے کہا کہ سانحہ کے مقام لاس تیجیریاز کے قصبےمیں 317 مکانات مکمل طور پر تباہ اور  757 کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی بحال کر دی گئی ہے تاہم پینے کے پانی کی خدمات ابھی تک ٹھیک نہیں ہو ئیں۔