کراکس (شِنہوا) وینزویلا نے غزہ کے جنوب میں واقع قصبے رفح کی سمت اسرائیلی فوج کی پیش قدمی کی شدید مذمت کی ہےجہاں 14 لاکھ بے گھر فلسطینی پناہ گزین پناہ لیے ہوئےہیں۔
وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم خبردار کرتے ہیں کہ یہ ظالمانہ اور غیر انسانی اقدامات غزہ کی پٹی میں آبادی کی حالت خراب کرنے اور حالات مزید بگاڑنے کا سبب بنیں گے اور اس سے بقا کے لیے ضروری انسانی امداد تک رسائی بھی رک سکتی ہے۔
حکومت نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے باوجود اسرائیل رفح میں اپنی توسیع پسندانہ پالیسی جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ ہم عالمی امن کی ضمانت کے طور پر عالمی قوانین کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
وینزویلا نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو اپنی "تباہ کن" پالیسی جاری رکھنے سے روکنے کے لیے "فوری فیصلے کریں"۔
بیان میں حتمی جنگ بندی اور فلسطین کو ایک آزاد اور خودمختار ملک کے طور پر عالمی سطح پر تسلیم کرنے کے اقدامات میں تعاون جاری رکھنے پر بھی آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔
اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملےمیں غزہ کی پٹی میں کم سے کم 28 ہزار 176 فسلطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔