سان فرانسسکو(شِنہوا) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا گیا ہے ۔ ان کے اکاؤنٹ پر جنوری 2021 میں مستقل پابندی لگائی گئی تھی۔
ٹوئٹر کے نئے مالک ایلن مسک نے ایک روزہ پول منعقد کیا جس میں پوچھا گیا کہ کیا ٹرمپ کو دوبارہ پلیٹ فارم پر آنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ اس میں 1 کروڑ 50 لا کھ سے ز ائد لوگوں نے ووٹ دیا جس میں سے 51.8 فیصد نے حق میں رائے دی اور 48.2 فیصد نے مخالفت کی تھی ۔
مسک نے ٹویٹ کرتے ہو ئے بتا یا کہ لوگوں نے رائے کا اظہار کر دیا ہے اور اب ٹرمپ کو بحال کر دیا جائے گا۔
ٹوئٹر کی آخری سہ ماہی کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق جولائی 2022 تک اس پلیٹ فارم کے روزانہ ما نیٹائز کر نے کے قابل فعال صارفین کی تعداد تقریباً23 کروڑ 78لاکھ ہے۔
امریکی کیپیٹل میں ہونے والے ہنگاموں کے کچھ دن بعد 6 جنوری کو ٹرمپ کے ٹوئٹر پر پابندی لگائی گئی تھی ۔جس کی وجہ یہ تھی کہ ان کے حامیوں نے 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو پرتشدد طریقے سے الٹنے کی کوشش کی تھی ۔