واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں چین کے سفیر شئیے فنگ نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ چین اور امریکہ کے درمیان فوجی تعلقات کی بحالی کے لئے کام کرے۔
اس در خواست کا اظہار تجربہ کار سفارت کار شئیے نے امریکہ کے معاون وزیر دفاع ایلی ریٹنر کی دعوت پر ملاقات کے دوران کیا۔
شئیے کے مطابق مضبوط اور مستحکم تعلقات برقرار رکھنا چین اور امریکہ کے باہمی مفاد میں ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ کی جا نب سے باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی تعاون کے بیان کردہ تین اصول نئے دور میں چین اور امریکہ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے بنیادی ہیں۔
مذاکرات کار کو دونوں ممالک اور دونوں افواج کے درمیان تعلقات کے بارے میں چین کا موقف پیش کرتے ہوئے سفیر نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ٹھوس کارروائی کے ذریعے اختلافات کو حل کرے۔
شئیے نے کہا کہ امریکہ کو تائیوان کے سوال جیسے اہم اور حساس معاملات کو تین چین۔ امریکہ معاہدوں کے اصولوں کے مطابق دانشمندی سے نمٹنا چاہئے۔ چین کے ساتھ مشترکہ اعلامیوں اور کام کے ذریعے بتدریج ریاست سے ریاست اور فوج سے فوج کے تعلقات کو دوبارہ پٹری پر لا یا جائے۔
فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔