جدہ (شِنہوا)سعودی عرب کے شہر جدہ میں چینی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ہواوے نے نیا اسٹور کھول لیا ہے۔یہ مملکت میں کھولا جا نے والے ہواوے کا دوسرا اسٹور ہے۔
سعودی عرب ، جدہ میں لو گ ہواوے کے نئے اسٹور پر اسما رٹ ڈیوا ئسز کا تجر بہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
600 مر بع میٹر کے نئے اسٹور کے اندر گا ہک مستقبل کی نئی ٹیکنا لو جیز کا تجر بہ کر تے ہو ئے اُن سے فا ئد ہ اٹھا نے کا طر یقہ سیکھ رہے ہیں۔
ہواوے ٹیک انویسٹمنٹ سعودی عرب کے چئیر مین اور سی ای او ایرک یا نگ نے کہا کہ جدہ میں نیا اسٹور مملکت میں اپنے کا رو بار کو بڑ ھا نے کے لئے ہواوے کی خواہش کے ساتھ اس اسٹریٹجک ما رکیٹ سے وابستگی کی عکا سی ہے۔
ہواوے نے مملکت کے دارالحکومت ریاض میں اپنا پہلا اسٹور 2 فروری 2022 کو کھو لا تھا ۔ یہ چین کے علا وہ کسی بھی ملک میں ہواوے کا سب سے بڑا فلیگ شپ اسٹور ہے۔
سعودی عرب ، جدہ میں لو گ ہواوے کے نئے اسٹور پر اسما رٹ ڈیوا ئسز کا تجر بہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
سعودی عرب ، جدہ میں لو گوں کو ہواوے کے نئے اسٹور پر دیکھا جا سکتا ہے۔(شِنہوا)