ریاض (شِنہوا) چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے سعودی عرب میں کلاڈ ریجن کے قیام کے لیے 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان سعودی عرب کی سب سے بڑی اور جامع انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی نمائش لیپ 2023 کے دوران کیا گیا۔ کمپنی نے کہا کہ سرمایہ کاری کا مقصد سعودی عرب کی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینا اور حکومت، کارپوریٹ اور شہریوں کے لیے زیادہ جدید اور محفوظ کلاڈ سروسز تک رسائی کو قابل بنانا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ ہواوے کلاڈ صارفین کو کلاڈ پر آسانی سے منتقل ہونے اور اس سے زیادہ سے زیادہ ویلیو حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے خدمت کے وژن کے تحت ہر سہولت فراہم کرے گا۔