پورٹ ولا(شِنہوا) وانواتو کے صدر نیکی نائیک ورو براوو اور وزیر اعظم چارلوٹ سالوی نے چینی اعلی مشیر کیساتھ علیحدہ علحیدہ ملاقاتوں میں اپنے ملک کی طرف سے ایک چین اصول کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
پورٹ ولا میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین ہو چھن ہوا سے ملاقات کے دوران انہوں نے چین کے مشیر سے کہا کہ وہ چینی رہنماوں تک ہماری نیک خواہشات پہنچائیں اور چین کی طرف سے وانواتو کی طویل المدتی حمایت اور مدد پر شکریہ ادا کریں۔
دونوں رہنماوں نے کہا کہ وانواتو مختلف شعبوں میں فعال طور پر عملی تعاون کو توسیع دینے کا خواہشمند ہے اور چین کیساتھ دو طرفہ تعلقات کی مکمل ترقی چا ہتا ہے۔
اس موقع پرہو چھن ہوا نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی تزویراتی رہنمائی اور مشترکہ کوششوں کے تحت چین اور وانواتو نے سیاسی باہمی اعتماد میں مسلسل اضافہ کیا ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے مثبت نتائج حاصل کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین وانواتو کیساتھ تزویراتی ہم آہنگی بڑھانا چاہتا ہے اور ہمہ جہت مکالمہ ،تبادلے اور تعاون کو مستحکم کرنا چا ہتا ہے تاکہ دو طرفہ تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جا یا جا سکے۔
انہوں نے وانواتو کے رہنماؤں کو چینی جدیدیت اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کے تصور سے بھی آگاہ کیا۔
وانواتو میں اپنے قیام کے دوران ہو چھن ہوا نے پارلیمنٹ کے سپیکر سیول سائم سے بھی ملاقات کی۔