• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

وانگ یی برکس اجلاس میں شرکت سمیت نائجیریا، کینیا، جنوبی افریقہ، ترکیہ کا دورہ کریں گےتازترین

July 19, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی کمیشن برائے امور خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی 24 سے 25 جولائی تک جنوبی افریقہ کے شہرجوہانسبرگ میں برکس کے قومی سلامتی کے مشیروں اوراعلیٰ نمائندوں کے 13ویں اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ اجلاس کے بعد  اور پہلے  نائجیریا، کینیا، جنوبی افریقہ اور ترکیہ کا دورہ  بھی کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بدھ کو کہا کہ وانگ یی جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن بھی ہیں، جنوبی افریقہ کے ایوان صدر میں وزیر خومبودزو نتشاوینی اور نائجیریا، کینیا، جنوبی افریقہ اور ترکیہ کی حکومتوں کی دعوت پر یہ دورے کریں گے۔