• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

وال مارٹ میں 23 افراد کو قتل کرنے والے امریکی کا 90 الزامات کا اعترافتازترین

February 09, 2023

ہیوسٹن(شِنہوا)امریکی ریاست ٹیکساس کے بڑے لاطینی سرحدی شہر ایل پاسو کے وال مارٹ مال میں 2019 میں میکسیکو کےآٹھ باشندوں سمیت 23 افراد کو ہلاک کرنے والے حملہ آورنے 90 الزامات کا اعتراف کر لیا جن میں 23 قسم کے نفرت انگیز جرائم  بھی شامل ہیں جن میں لوگوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔یہ اعتراف 3 اگست 2019 کو امریکی تاریخ میں ہسپانوی باشندوں کو نشانہ بنانے والے سب سے مہلک حملے  میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے تین سال چھ ماہ اور پانچ دن بعد کیا گیا ہے۔مجرم پیٹرک کروسیئس جس کی حملے کے وقت عمر21 سال تھی  نے پرتشدد جرائم کے 23 واقعات میں لوگوں کے قتل کے لیے آتشیں اسلحے کے استعمال ،لوگوں کونفرت پرمبنی جرم کے تحت قتل کرنے کی کوشش میں 22 واقعات اورجرم کے دوران آتشیں اسلحے کے استعمال کے 22  واقعات کا اعتراف کیا۔فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے ایک بیان میں کہا  کہ مجرم کا اعتراف ایل پاسو کمیونٹی کے لیے انصاف کی جانب ایک اور قدم کی نشاندہی کرتا ہے تاہم ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ بچ جانے والے اور متاثرین کے اہل خانہ اس مجرم  کے اقدامات کی وجہ سے صحت یابی کے لئے تاحیات اس کرب سے گزریں گے۔ ایل پاسو ٹائمز کی خبر کے مطابق شوٹر نے عدالت میں کوئی جذبات ظاہر نہیں کیے اور وفاقی پراسیکیوٹر ایان مارٹنیز ہانا نے بتایا کہ یہ قتل کیسے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ  مجرم کروسیئس نے سفید فام بالادستی  کے نظریہ پر کاربند ہونے کا اعتراف کیا اور میکسیکو اور دیگر ہسپانویوں کو امریکہ آنے سے روکنے کی کوشش میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کا ارتکاب کیا۔