شینگ ٹائی (شِنہوا) یونیورسٹی سے اینیمل ہسبینڈری اور ویٹرنری میڈیسن میں تعلیم حاصل کرنے والے چھنگ پھنگ فائی نے 2010 میں گریجویشن کرنے کے بعد بیجنگ کے مضافاتی علاقے میں بطور ٹیکنیشن کام کیا تھا۔
وہ سال 2019 میں کاروبار شروع کرنے صوبہ ہیبے میں اپنی آبائی کاؤنٹی شِن ہی واپس آگئے۔ ان کے مویشی فارم میں اس وقت 700 سے زائد بچھڑے ہیں۔ وہ دیگر گاؤں والوں کی حوصلہ افزائی اور مدد بھی کرتے ہیں تاکہ اسی کاروبار میں اپنی آمدن بڑھاسکیں۔
چین ، شمالی صوبہ ہیبے کی شن ہی کاؤنٹی کے گاؤں شالی وانگ میں چھنگ پھنگ فائی (بائیں) نئے خریدے گئے بچھڑوں کو ایک مزدور کے ساتھ لیکر آرہا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، شمالی صوبہ ہیبے کی شن ہی کاؤنٹی کے گاؤں شالی وانگ میں چھنگ پھنگ فائی (دائیں) ایک مزدور کے ساتھ گائے کے باڑے میں کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، شمالی صوبہ ہیبے کی شن ہی کاؤنٹی کے گاؤں شالی وانگ میں چھنگ پھنگ فائی (دائیں) گائے کے باڑے میں بچھڑوں کو چارہ کھلارہا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، شمالی صوبہ ہیبے کی شن ہی کاؤنٹی کے گاؤں شالی وانگ میں چھنگ پھنگ فائی (دائیں) ایک مزدور کے ساتھ بچھڑے کو اتار رہا ہے۔ (شِنہوا)