• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

نکولس مادورو نے 51.2 فیصد ووٹ لیکر وینزویلا کے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی،انتخابی کونسلتازترین

July 29, 2024

کراکس(شِنہوا)وینزویلا کی قومی انتخابی کونسل (سی این ای ) نے اعلان کیا ہے کہ صدر نکولس مادورو نے صدارتی انتخابات میں کا میابی حاصل کر لی ہے اوروہ 2025 سے 2031 تک ملک پرحکومت کرینگے۔

گزشتہ روز سی این ای کے صدر ایلوس امو روسو نے رپورٹ کیا تھا کہ نتائج مادورو کے حق میں ناقابل واپسی رجحان کی نشاندہی کر رہےہیں۔80 فیصد پولنگ سٹشینز کی گنتی کے بعد مادورو کی کامیابی کا  اعلامیہ جاری کیا گیا۔

امو روسو نے زور دیا کہ یہ مضبوط اور ناقابل واپسی رجحان ہے اورووٹ دینے کے اہل ووٹرز کا ٹرن آوٹ 59 فیصد رہا۔

سی این ای کے مطابق مادورو کو مجموعی طور پر 51 لاکھ 50 ہزار 92 درست ووٹ ملے جو گنتی کیے گئے ووٹوں کا 51.2 فیصد بنتا ہے۔  

یونیٹری پلیٹ فارم اتحاد سے تعلق رکھنے والے حزب اختلاف کے امیدوار ایڈمنڈو گونزالیز اروتیا نے 44لاکھ 45 ہزار9 سو78 ووٹ حاصل کیے جومجموعی ووٹوں کا 44.2 فیصد ہیں۔