• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیپال میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 128 ہو گئیتازترین

November 04, 2023

کھٹمنڈو(شِنہوا)  نیپال کے مغربی علاقے میں آنے والے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 128 ہو گئی ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

نیپال پولیس کے ترجمان کبیر کدایت نے شِنہوا کو بتایا کہ پاکستانی وقت کے مطابق جمعہ کی رات 11بجکر2 منٹ پر ملک کے مغربی اضلاع جاجر کوٹ اور روکم میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا جس سے 128 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امدادی ٹیموں کے لیے کچھ جگہوں پر پہنچنا مشکل ہے کیونکہ پلوں کو نقصان پہنچا ہے، اور زلزلے کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔

نیپال کے قومی زلزلہ نگرانی اور تحقیقی مرکز کے مطابق، زلزلے کی گہرائی 10 سے 15 کلومیٹر کے درمیان ہے، اور ہفتہ کی صبح تک 4.0 کی شدت سے اوپر کے مزید چار آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔  انہوں نے مزید کہا کہ آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نارائن پرساد بھٹارائی نے شِنہوا کو بتایا کہ نیپالی حکومت زلزلے کے بعد زخمیوں کے بچاؤ اور علاج پر توجہ دے رہی ہے۔ "زخمیوں کو بچانا اور ان کا علاج پہلی ترجیح ہے۔"