• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیپال میں طیارہ حادثے کی جگہ سے مزید 1 لاش برآمد ، 2 بدستور لاپتہتازترین

January 17, 2023

 کھٹمنڈو(شِنہوا)نیپال کے وسطی علاقے میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے مقام سے ایک اور لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ دیگر 2 لاپتہ مسافروں کی تلاش ابھی تک جاری ہے۔

نیپالی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل کرشنا پرساد بھنڈاری نے منگل کے روز شِنہوا کو بتایا کہ ہمیں آج ایک اور لاش ملی ہے  اب تک مزید 2 لاپتہ افراد کی لاشیں تلاش نہیں کی جا سکی ہیں۔

عملے کے 4 ممبران اور 68 مسافروں کو لیکر کھٹمنڈو سے پوکھرا جانیوالا یی تی ایئرلائن کا ایک طیارہ اتوار کے روز دریائے سیتی کی گھاٹی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا اور پیر کی شام تک جائے حادثہ سے 69 لاشیں نکال لی گئی تھیں ۔

نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بیان میں بتایا کہ اب تک 72 مسافروں میں سے 70 کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

بھنڈاری نے کہا کہ جائے حادثہ سے متعدد جسمانی اعضاء ملے ہیں اور اب تک لاپتہ 2 افراد کی تلاش بدستور جاری ہے۔