• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیپال میں تباہ شدہ طیارے سے 36 لاشیں برآمدتازترین

January 15, 2023

کھٹمنڈو (شِنہوا) نیپال میں ایک تباہ شدہ مقامی مسافر طیارے سے 36 لاشیں نکال لی گئی ہیں، طیارہ وسطی نیپال کے پوکھرا خطے میں گر کرتباہ ہوا، اس میں 72 افراد سوار تھے۔

ضلع کاسکی کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر ٹیک بہادر کے سی نے جائے حادثہ سے شِنہوا کو بتایا کہ آگ کو بجھادیا گیا ہے اور ملبے سے 36 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

نیپال کی سول ایوی ایشن  اتھارٹی کے ترجمان جگن ناتھ نرولا نے بتایا کہ یے ٹی ائیرلائن کا بدقسمت اے ٹی آر 72 طیارہ  کھٹمنڈو سے پوکھرا جارہا تھا۔ طیارہ لینڈنگ سے چند منٹ قبل گر کرتباہ ہوا۔

نرولا نے بتایا کہ طیارے میں 15 غیرملکیوں سمیت 68 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے۔