• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیپال میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد ہلاکتازترین

July 11, 2023

کھٹمنڈو(شِنہوا) نیپال کے مشرقی علاقےکے ایک پہاڑی ضلع میں منگل کو سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار میکسیکو کے پانچ  سیاح اور ایک نیپالی پائلٹ سمیت تمام چھ افرادہلاک ہو گئے۔

نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان،جگناتھ نیرولا نے شِنہوا کو بتایاکہ حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار پانچ مسافر اور ایک پائلٹ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچوں مسافر میکسیکوکے باشندے ہیں  جبکہ سیاحوں کا ہیلی کاپٹر درخت سے ٹکراکرحادثے کا شکار ہوا۔

چیف ڈسٹرکٹ آفیسر بسنت بھٹارائی کے مطابق منانگ ایئر ہیلی کاپٹر کا ضلع سولکھمبو کے علاقےسورکے سے دارالحکومت کھٹمنڈو کے لیے اڑان بھرنے کے 15 منٹ بعد زمین سے رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد یہ ضلع کے علاقے لامجورا میں گر کر تباہ ہوا۔