• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

نیپال کا حکمران اتحاد عام انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکامتازترین

December 07, 2022

کھٹمنڈو(شِنہوا)نیپال کا حکمران اتحاد اپنی نئی حکومت بنانے کیلئے ووٹوں کی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ نیپال میں گزشتہ شب عام انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

حکمران اتحاد کی قیادت کرنیوالی نیپالی کانگریس 89 نشستیں حاصل کرکے ایوان نمائندگان میں سب سے بڑی جماعت کے طور پر ابھری ہے، اس کے بعد مرکزی اپوزیشن جماعت کمیونسٹ پارٹی آف نیپال(یونیفائیڈ مارکسسٹ لیننسٹ ) 78 نشستیں حاصل کر دوسرے نمبر پر رہی ہے۔

حکمران اتحاد کی شراکت دار کمیونسٹ پارٹی آف نیپال (ماؤسٹ سینٹر) 32 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

حکمران کمیونسٹ پارٹی آف نیپال(یونیفائیڈ سوشلسٹ) 10 نشستوں کے ساتھ ساتویں بڑی جماعت بن گئی ہے جبکہ حکمران لوک تانترک سماج بادی پارٹی نے 4 نشستیں حاصل کی ہیں اور 20 نومبر کو 4 حکمران جماعتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد کرنیوالی راشٹریہ جنامورچہ نے عام انتخابات کے دوران ایوان نمائندگان اور 7 صوبائی اسمبلیوں میں صرف ایک نشست حاصل کی ہے۔

مجموعی طور پر حکمران اتحاد نے 275 پر مشتمل ایوان نمائندگان میں 136 نشستیں حاصل کی ہیں اور 2 نشستوں کے ساتھ اپنی نئی حکومت کی تشکیل کیلئے درکار اکثریت سے محروم ہے۔