• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

نیپال، دارالحکومت کھٹمنڈو میں شاہراہ ریشم موسیقی کنسرٹ کا انعقادتازترین

September 01, 2023

کھٹمنڈو (شِنہوا) نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں  شاہراہ ریشم موسیقی  کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں عہد یداروں اور نیپالی طلبا سمیت موسیقی کے دلداہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ 

پروگرام میں متعدد روایتی چینی موسیقی کے شاہکار پیش کئے گئے جس میں  فلاورز بلومنگ انڈر دی فل مون، دی سلک روڈ، ٹیونز آف چھن ملبیری، امبش فرام آل سائیڈز، دی کون چھو اوپرا اور دی پیونی پویلین شامل ہیں۔

تقریب میں چین کے گولڈن بیل اسٹارز اینسیمبل نے نیپالی سُر ریشم فیراری اور دوبارہ ترتیب دیا ہوا وائلن سُر کاسرداس پیش کیا جس کی موسیقی ویٹوریو مونٹی نے ترتیب دی تھی۔ 

نیپال کے نائب صدر رام سہائے پرساد یادو کی موجودگی میں مکمل طور پر بھرے ہال سے تالیاں بجتی رہیں۔

نیپال ۔چائنہ فرینڈشپ فورم کے چیئرمین یادو نے کہا کہ انہوں نے فن کے مظا ہرے سے بے حد لطف اٹھایا۔

 انہوں نے پرانے روایتی موسیقی کے سُروں کو ماڈل کے طور پر بنانے اور نیپالی شہر یوں کو چینی ثقافت کے بارے میں مزید جاننے میں مدد کرنے پر چینی موسیقاروں کی تعریف کی۔

اس کنسرٹ کو نیپال میں چینی سفارت خانے اور چینی موسیقاروں کی ایسوسی ایشن نے  مالی معاوت فرا ہم کی اور  چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو میں سوژو چینی آرکیسٹرا نے اس کا اہتمام کیا تھا۔