ویلنگٹن(شِنہوا)کرسمس اور نئے سال کی تعطیلات کے دوران نیوزی لینڈ کی سڑکوں پر انیس افراد ہلاک ہوئے جو پانچ سال پہلے کے مقابلے میں تقریباً دوگنئ تعداد ہے۔
نیوزی لینڈ آٹوموبائل ایسوسی ایشن (اے اے) نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں سڑک پر حفاظت کی صورتحال ابتری کی طرف جا رہی ہے۔
اے اے روڈ سیفٹی کے ترجمان ڈیلن تھامسن نے کہا "مہلک حادثے اچھے ڈرائیوروں کے ساتھ بھی ہو سکتے ہیں" ، انہوں نے ڈرائیوروں کو متنبہ کیا کہ وہ دوران ڈرائیونگ ہمیشہ محتاط رہیں ۔
حکومتی اعدادوشمار کے مطابق سڑک سے متعلقہ اموات 2023 میں 343 تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال 372 تھی۔
مقامی ٹرانسپورٹ حکام نے بتایا کہ بڑی تعداد میں حادثات سیٹ بیلٹ نہ باندھنے سمیت سڑکوں پر ڈرائیوروں کے رویے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔