• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیوزی لینڈ میں موسم بہارتہوار میں چینی فنکاروں نے خوشیاں بکھیر دیںتازترین

February 16, 2024

ویلگنٹن (شِنہوا)نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن میں "موسم بہار تہوار" چینی قمری سال گالا نائٹ کا انعقاد کیا گیا۔

رائل نیوزی لینڈ بیلے کے مرکز سینٹ جیمز تھیٹر میں تقریباً 1 ہزار 500 افراد  2 گھنٹے تک جاری رہنے والے اس شو سے لطف اندوز ہوئے۔

روایتی پیکنگ اوپیرا ، کلاسیکل گیت ، تہوار کے نغمے اور رقص کے ساتھ ساتھ حیرت انگیز گونگ فو اور کرتب بازی کا مظاہرہ شو کا حصہ تھا۔ جس نے چینی ثقافت اور فون کو سامعین کے سامنے بہترین طریقے سے پیش کیا۔ پرفارمنس کے دوران ہال تالیوں سے گونجتا رہا۔

ایک مقامی شہری ایلس نے کہا کہ چینی مارشل آرٹس کی کارکردگی شاندار چینی صلاحیت سے مطابق رکھتی ہے۔ یہ تھیٹر پرفارمنس ہمیشہ نسل، رنگ اور زبان کے اختلافات سے بالاتر ہوتی اور لوگوں کے درمیان تبادلے کے فروغ دینے میں براہ راست لوگوں کے دل کو موہ لیتی ہے۔

نیوزی لینڈ میں چینی سفیر وانگ شیاؤ لونگ نے کہا کہ تہذیبیں باہمی تعریف اور سیکھنے سے مزید مالا مال ہوتی ہیں، چینی لوک داستانوں میں اونچا اڑنے والا ڈریگن ، طاقت ، حکمت اور کامیابی کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔

سفیر نے مزید کہا کہ آئیے ڈریگن کا جذبے آگے بڑھاکر تبادلے اور باہمی سمجھ بوجھ میں پیشرفت کریں اور اپنے دوطرفہ تعلقات کو اگلی سطح پر لے جانے کے لئے ملکر کام کریں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔