• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

نیوزی لینڈ ، کرائسٹ چرچ دہشتگرد حملہ کے مجرم نے سزا کیخلاف اپیل کر دیتازترین

November 08, 2022

ولنگٹن(شِنہوا)نیوزی لینڈ میں 2019ء میں کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پر بدترین دہشتگردانہ حملے کرنیوالے بندوق بردار نے سزا کیخلاف اپیل دائر کر دی ہے۔

جنوبی جزیرے کے سب سے بڑے شہر کرائسٹ چرچ میں 15 مارچ 2019ء کو 51 افراد کو قتل کرنیوالا دہشتگرد برینٹن ٹیرنٹ اس وقت قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کے الزامات پر بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے ، مجرم کو تمام الزامات پر اپنا جرم قبول کرنے کے بعد اگست 2020ء میں سزا سنائی گئی تھی۔

کورٹ آف اپیل کے ترجمان نے منگل کے روز بتایا کہ اپیل جمعرات کو دائر کی گئی تھی اور عدالت نے اپیل کی سماعت کیلئے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق برینٹن ٹیرنٹ کو آکلینڈ میں انتہائی زیادہ سیکورٹی والی جیل میں رکھا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے دہشت گردانہ حملے کے بعد بندوقوں سے متعلق ضوابط کو سخت کرتے ہوئے فوجی طرز کے نیم خودکار ہتھیاروں پر پابندی لگا دی ہے۔