• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے انسداد دہشت گردی کے ترمیمی بل کی منظوری دے دیتازترین

May 05, 2023

ویلنگٹن(شِنہوا) نیوزی لینڈ  نے کمیونٹیز کے تحفظ کے لیے انسداد دہشت گردی کے قوانین کو،خصوصاً زیادہ خطرہ والے افراد کے حوالے سے مزید مضبوط اور واضح کیا ہے۔

 وزیر انصاف کیری ایلن نے جمعرات کوبتایا کہ پارلیمنٹ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ  (عہدوں اور کنٹرول آرڈرز) ترمیمی بل 2023 کو بھرپور حمایت کے ساتھ  منظور کر لیا ہے۔

ایلن نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کی ابھرتی ہوئی نوعیت کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھے گی تاکہ معاشرے کے طبقات کوان ہولناک کارروائیوں سے محفوظ رکھنے کو یقینی بنایا جا سکے۔

نئے قوانین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 2021 میں آکلینڈ  کے لِن مال میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد، حکومت نے اس بات کا جائزہ لینے کی کوشش کی کہ کنٹرول آرڈر سسٹم کو کس طرح مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ کنٹرول آرڈرز ایکٹ زیادہ موثر ہو گا جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آپریشنل ایجنسیوں کے پاس صحیح  وسائل موجود ہوں تاکہ  دہشت گردوں کے حملوں کو بہتر طریقے سے روکا اور ان کا جواب دیا جاسکے۔