• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں چین کے نئے قمری سال کی تقریب کا انعقادتازترین

February 12, 2024

ویلنگٹن(شِنہوا) نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں پیر کو چین کے نئے قمری سال کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جو 2002 کے بعد سے ایک سالانہ تقریب کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے  ملک میں مضبوط اور متنوع ایشیائی کمیونٹیز مقیم جومتاثر کن کہانیاں سنا رہی ہیں۔ نیوزی لینڈ میں چین کے سفیر وانگ شیاؤ لونگ نے کہا کہ سالانہ تقریب وقت کے ساتھ  ایک اعزازی روایت بن گئی ہے جس میں نیوزی لینڈ کی جانب سے  چینی کمیونٹی کی کوششوں اور ملک میں کثیر ثقافتی موزیک کے تحت چینی ثقافت کے کردارکا اعتراف کیاجاتا ہے۔سفیر نے دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سال چین نیوزی لینڈ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی 10ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔