ولنگٹن(شِنہوا) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے رواں سال انتخابات میں دوبارہ حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے جمعرات کے روزکہا ہے کہ وہ فروری میں وزیر اعظم اور لیبر پارٹی رہنماء کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گی۔
وزیراعظم کے طور پر 7 فروری جیسنڈا آرڈرن کے عہدے کا آخری دن ہے ۔ ان کا استعفیٰ نئے وزیراعظم کی تعیناتی پر اثر انداز ہو گا۔
ساڑھے پانچ سال سے اعلیٰ عہدے پر براجمان جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ بہت غور و فکر کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ وہ ایک اور سال یا مدت اقتدار کیلئے مزید اس عہدے پر براجمان نہیں رہ سکتیں۔
ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے رہنماء کے انتخابات کیلئے کاکس ووٹنگ 3 دن بعد اتوار کے روز ہو گی۔
جیسنڈا آرڈرن نے بچوں کی غربت ختم کرنے کے ساتھ ساتھ فلاحی امداد اور عوامی ہاؤسنگ اسٹاک میں اضافہ کرنے کیلئے اپنی کابینہ کی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بننا میرے لیے زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔
جیسنڈا آرڈرن نے اعلان کیا کہ دریں اثناء نیوزی لینڈ میں 2023ء کے عام انتخابات کا انعقاد 14 اکتوبر 2023ء کو ہو گا ۔ مزید بتایا کہ لیبر پارٹی کی ٹیم آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ناقابل یقین حد تک اچھی طرح سے تیار ہے۔