• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کابحیثیت وزیر اعظم الوداعی خطابتازترین

January 25, 2023

ویلنگٹن (شِنہوا) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم  جیسنڈا آرڈرن نے منگل کو اپنے جانشین کرس ہپکنز کی موجودگی میں بحیثیت وزیر اعظم اپنا الوداعی خطاب کیا۔ سبکدوش ہونے والی لیبررہنماجیسنڈا نے بطور وزیر اعظم اپنے آخری دن کہا کہ ان کی عہدے سے سبکدوشی کو ملک پرمنفی تبصروں کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ ہپکنزکے ہمراہ راتانا کے دورے کے موقع پر جیسنڈا نے کہا کہ عہدے پر رہتے ہوئے انہیں محبت، ہمدردی اور مہربانی کے جذبات ملے،جو میرے لیے ایک زبردست تجربہ رہا ہے۔

آرڈرن نے کہا کہ وہ کہیں نہیں جا رہیں اور اب بھی وہ ماؤنٹ البرٹ سے رکن پارلیمنٹ رہیں گی تاہم وہ سیاست کے مرکز سے دور رہیں گی۔