• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

نیوزی لینڈ کا دہشت گردی کے خطرے میں کمی لا نے کا اعلانتازترین

March 15, 2023

ویلنگٹن (شِنہوا) نیوزی لینڈ  کے ایک سینئر عہدیدارنے کہا ہے کہ حکومت نیوزی لینڈ کے باشندوں کے لیے دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کے خطرے کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔

یہ بیان کرائسٹ چرچ کی مساجد پر دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات کے لیے  قائم رائل کمیشن آف انکوائری بارے  حکومتی ردعمل کے لیڈ کوآرڈینیشن وزیر  اینڈریو لٹل نے بدھ کو  آسٹریلیا کے میلبورن میں منعقد ہونے والے انسداد دہشت گردی اور بین الاقوامی سلامتی سے متعلق چوتھے ذیلی علاقائی اجلاس  میں شرکت کے لیے روانہ ہونے سے قبل دیا۔  

لٹل نے کہا کہ آسٹریلیا اور انڈونیشیا کی مشترکہ صدارت میں یہ اجلاس خطے کے لیے سلامتی کے اہم امور پربات چیت اور تعاون کا موقع فراہم کرتا ہے جس میں  عالمی سلامتی،  سائبر لچکداری   کے ساتھ ساتھ  دہشت گردی اورپرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے  اور اس کی روک تھام کے لیے اقدامات شامل ہیں  ۔

اس اجلاس میں برونائی، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، فلپائن، سنگاپوراورتھائی لینڈ بھی شریک ہیں۔

رواں سال 2019 کے کرائسٹ چرچ مسجد حملوں کی چوتھی برسی منائی جا رہی ہے جو نیوزی لینڈ میں سب سے زیادہ بدنام زمانہ دہشت گرد حملوں میں سے ایک ہے۔

ایک مسلح شخص نے15 مارچ 2019 کو  نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے سب سے بڑے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 51 افراد جاں بحق اور40 زخمی ہوگئے تھے ۔

 برسی منانے  کے حوالے سے کرائسٹ چرچ کی مرکزی لائبریری میں ایک نئی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا جس میں حملے میں بچ جانے والوں اور ان کے حامیوں، مصور اور فوٹوگرافر جینتھ گل اور دیگر ساتھیوں کے تخلیق کردہ فن پاروں کی نمائش کی جائے گی۔

منتظمین نے کہا  ہے کہ یہ  نمائش شفا یاب ہونے کے ایک ذریعے کے طورپر آرٹ کی طاقت کا اظہارہے۔